قانون توہین رسالت کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی،مفتی محمد نعیم
جمعہ 29 جنوری 2016 21:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت جامعہ بنوریہ عالمیہ میں عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع غربی کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ بعنوان عقیدہ حیات عیسی وظہور مہدی منعقد کیا گیا،تقریری مقابلے کے اختتام پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالمی مجلس ختم نبوت کی جانب سے تقریری مقابلوں کے انعقاد خوش آیند ہے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف ختم نبوت کے عقیدے کی ترویج ہوگی بلکہ طلبہ کی تقریری صلاحیتوں میں بھی نکھار پید اہوگااور نسل نو قادیانی لابی کی جانب سے سازشوں سے بھی واقفیت حاصل کرے گی ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں قادیانی اسلام مخالف لابیوں سے مل کر وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ قانون توہین رسالت کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی، اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ختم نبوت پاکستان مولانامحمد اکرم طوفانی ،امریکا سے آئے ہوئے محقق عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال نے کہاخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت تمام مکاتب فکر کا پلیٹ فارم ہے،جس نے ہر دور میں بلاتفریق عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت قادیانی اسلام کے لبادے میں نومسلموں کے عقائد کو برباد کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب پاکستان کیخلاف مختلف سازشوں کے ذریعے نقصان پہنچارہے ہیں ،ا نہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس میں سیکولرازم کی کوئی گنجائش نہیں ملک کو سیکولرازم کی طرف لیجاکر قادیانی لابی اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی قانون توہین رسالت کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے سیکولر نہیں بلکہ قادیانی یا ان کے نمک خوردہ ہیں حکومت پاکستان قادیانیوں کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈوں اور سازشوں کوبے نقاب کرے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.