28 انگلیوں والے بھارتی کا نام ’گینز بک‘ میں شامل

ڈیونڈرا سوتھار نے قدرت کے کرشمے کو اپنے لیے نعمت قراردیا

جمعہ 29 جنوری 2016 21:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) گینز بک ویسے تو ان گنت عجائبات سے بھری پڑی ہے مگران عجائبات فطرت میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے جس کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کی کل 28 انگلیاں ہیں۔ گویا اس کے ہاتھوں اورپاؤں میں 8 اضافی انگلیاں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عجیب الخقلت بھارتی شہری کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست گجرات کے رہائشی 43 سالہ ڈیونڈرا سوتھار کا کہنا ہے کہ 28 انگلیاں میرے لیے کسی پریشانی کے بجائے ’’نعمت‘‘ ہیں۔ ان کی وجہ سے مجھے نہ صرف عالمی شہرت ملی بلکہ گینز بک میں میرا نام بھی شامل ہوا ہے سوتھار کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ مجھے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔ وہ مجھے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں جب کہ میں خود سے محظوظ ہوتا ہوں۔خیال رہے کہ ڈیونڈرا سوتھار پیشے کے اعتبار سے بڑھئی ہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ زیادہ انگلیوں کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرنے والے اور محلہ دار سب مجھ سے حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :