12جج صاحبان کی اصل سنیارٹی بحال کر کے پرفارما پرموشن دینے کی منظوری دیدی گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے صوبائی جوڈیشل سلیکشن بورڈ،ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 12جج صاحبان کی اصل سنیارٹی بحال کرتے ہوئے انہیں پرفارما پرموشن دینے کی منظوری دیدی ۔پرفارما پرموشن پانے والوں میں 3ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور9ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں ۔

پرفارما پروموشن پانے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ نصرت اﷲ خان ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین محمد اقبال ہرل ٗ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج \پرائزیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزومر کورٹ ملتان محمد ارشد علی ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ غلام مجبتی ٗڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج \پرائزیڈنگ آفیسر ٗپنجاب لیبر کورٹ نمبرixٗملتان محمد اسلم پرویز ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاصل پور ذوالفقار احمد نعیم ٗ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ عصمت اﷲ خان نیازی ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان محمد یونس لار ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جام پور محمد کاشف ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ٗ اعجاز احمد ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ ملک عابد حسین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد کے نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں پچھلی تاریخوں سے پرفارما پرموشن دی گئی ہے ۔