ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

جمعہ 29 جنوری 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پنجاب فوڈ ایکٹ دو ہزار گیارہ آئین سے متصادم ہے،اتھارٹی نوٹس دیئے بغیر کسی ریسٹورینٹ کو سربمہر نہیں کر سکتی،مگر اتھارٹی کوئی نوٹس جاری کیے بغیر ریسٹورینٹ کو سربمہر کر رہی ہے،جس سے روزانہ اجرت کے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں،اتھارٹی انتظامیہ کارروائی کی ویڈیو بنوا کر اسے سوشل میڈیا پر جاری کر دیتی ہے،جس کی قانون اجازت نہیں دیتا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :