محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضے کے الزام میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف زیر سماعت درخواست کے اخراج کیلئے دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 29 جنوری 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے محکمہ جنگلات کی 69 سو ایکٹر اراضی پر قبضے کے الزام میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کے خلاف زیر سماعت درخواست کے اخراج کے لئے دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد علی گورچانی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے سیاسی حریف محمد علی دریشک نے بے بنیاد الزامات کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست کا مقصد شیر علی گورچانی کی ساکھ کو خراب کرنا ہے۔ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی پر محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے کی درخواست میں کوئی صداقت نہیں ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت اس درخواست سے ڈپٹی سپیکر کا نام خارج کرنے کے احکامات صادر کرے ۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب، محکمہ جنگلات سمیت دیگر فریقین کو تیرہ فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔