پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنا رہی ہے‘ میاں شہباز غوث

جمعہ 29 جنوری 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب کے مشیر میاں شہباز غوث نے کہاہے کہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں، تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت یہ ذمہ داری بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کی نگرانی خود کررہے ہیں اور وزیراعلی پنجاب تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے احکامات جاری کر چکے ہیں۔وزیراعلی پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں غفلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :