یکطرفہ کاروائیوں سے ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں ، اہلسنت والجماعت بلوچستان

جمعہ 29 جنوری 2016 20:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ کاروائیوں سے ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں قوم و ریاست کے اصل مجرم آج بھی آزاددندناتے پھر رہیں ہیں انتظامیہ انکے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں سیکورٹی فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یونٹوں کے اجلاس سے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی ، حافظ ایوب معاویہ ، مولانا فرحان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک قوم پرست تنظیم اور ہمارے مخالفین کے سامنے بے بس ہوچکی ہے او ر انکے کہنے پر عوام اہلسنت کے مراکز اور گھروں پر بلاجواز چھاپے مار کر بیگناہوں کو گرفتار کررہی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں سے سیکورٹی واپس لیے کر رہنماؤں کو نہتا کر کے ہمارے دشمنوں کے لئے راہ ہموار کی جارہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام اور ملکی اداروں سے اپیل کی کہ اس سازش کا نوٹس لیا جائے اور سیاسی قوم پرست جماعت کے اقدامات کے خلاف کاروائی کی جائے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حق نواز جھنگوی شہید ؒ کے پرامن مشن کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے دن رات محنت کریں اور صحابہ اکرام ؓکے اعمال کو اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :