کوئٹہ میں بھی جدید طرز کا ہاسٹل بن گیا،اچھی معیاری سہولتیں اور مواقع طلبہ کو میسر آئیں گے‘ لیاقت بلوچ

سفارش کلچر ،رشوت ،اقرباپروری ،نقل کے ناسور نے طلبہ کو مایوس واحساس محرومی کا شکار بنا دیا،تعلیم ،صحت اورکھیلوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی ہونی چاہیے

جمعہ 29 جنوری 2016 20:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیموں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی معیاری وسستی تعلیم کوعام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے تاکہ ناخواندگی اور جہالت کا خاتمہ کیا جاسکیں مختلف ناموں سے ملک بھر میں ہزاروں تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں کوئٹہ میں بھی جدید طرز کا ہاسٹل بن گیاہے جس کی بدولت اچھی معیاری سہولتیں اور مواقع طلبہ کو میسر آئیں گے ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام کوئٹہ میں بلوچستان یوتھ ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کی نئی نسل کی خدمت جماعت اسلامی کر رہی ہے ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جن کو سائنس وٹیکنالوجی اور جدیددینی وعصری تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان کے نوجوان بھی باصلاحیت ،محب وطن ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیم کو کاروبار بنانے اور تعلیم کے نام پر جہالت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے نوجوان پڑھنے کے باوجود ڈگریاں ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں ۔سفارش کلچر ،رشوت ،اقرباپروری ،نقل کے ناسور نے طلبہ کو مایوس واحساس محرومی کا شکار بنا دیا ہے ۔تعلیم ،صحت اورکھیلوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی ہونی چاہیے بلوچستان کے ساحل سمندر کی اہمیت دوچند ہے گوادر کی ترقی بلوچستان اور ملک کی ترقی ہے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو سیاسی تحفظ چاہیے معاشی ترقی سب کی ضرورت ہے ناراض لوگوں کو حقوق دیکر ان سے آئین کے مطابق ڈائیلاگ کرنی چاہیے راہداری کے حوالے سے خدشات ختم ہوگیے اب اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرور ت ہے آرمی چیف کا مدت میں اضافہ نہ کرنا قابل خوش آئند مگر مدت میں توسیع کے حوالے سے سیاسی قوتوں کی باتیں نہیں کرنی چاہیے ۔

حکومت صوبائی دارالحکومت کوسو ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیکر یہاں کے دیرینہ مسائل حل کرائیں ۔پی پی اور ن لیگ کرپشن والوں کو چھپانے کیلئے بیان بازی نہ کریں تلخ بیانا ت کے ذریعے ان کرپٹ لوگوں کو چُھڑاکر یہ دوبارہ آپس میں ایک ہوجائیں گے حکمران اپنا ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں حکمران قوم پر رحم کریں ان کے رویوں نے قوم کو دلدل میں پہنچا دیا ہے نوجوان نسل ترقی کرنے کیلئے اپنا حق مانگ رہے ہیں تعلیم کو سیکورٹی کے نام پر تجربات اور اُجلت کے فیصلوں سے نہ گزاریں ۔

سیکورٹی دیناحکومت اورسیکورٹی کے اداروں کا فرض ہے امن کے قیام کیلئے سب کر ملکر کر دار ادا کرناچاہیے آئین سے ماورا کوئی قدم قوم کوقبول نہیں ۔قوم حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف ہے جماعت اسلامی ماہ مارچ میں کرپشن ،بے روزگاری ،سود غربت کے خلاف تحریک چلائیگی تاکہ عوام میں شعور پیداکرکے لوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں سزادیکر قوم کو بچایاجائیں ۔تقریب سے اسلامی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم زبیر حفیظ، صوبائی ناظم عثمان خان کاکڑنے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ودیگر ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :