حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنائے ورنہ اقتدار فوج کے حوالے کرے‘ناکام جمہوریت سے آمریت ہزار بار قبول کرینگے‘ اے پی ایس او ر با چا خان یونیورسٹی جیسے سانحات دوبار رونما ء ہوئے تو قوم سیاستدانوں کو معاف نہیں کرے گی

ضلع کونسل میں جماعت اسلامی کے ممبر حلیم اﷲ خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 جنوری 2016 20:07

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) ضلع کونسل میں جماعت اسلامی کے ممبر حلیم اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنائے ورنہ اقتدار فوج کے حوالے کریں۔ناکام جمہوریت سے امریت ہزار بار قبول کرینگے۔ اے پی ایس او ر با چا خان یونیورسٹی جیسے المناک واقعات دوبارہ رونما ء ہوئے تو قوم سیاستدانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

منتخب نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔وہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی پی کے 17کے سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین اور ضلع کونسل کے ممبر حاجی حلیم خان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وضع کردہ قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد نہ کرنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ فوری طور پر ا س حوالے سے اے پی سی بلا کر دو ٹوک بات کریں ورنہ حکومت فوج کے حوالے کریں۔

(جاری ہے)

ناکام جمہوریت سے ہزار بار امریت قبول کرینگے کیونکہ مارشل لاء میں کم از کم غریب بھوکا نہیں سوتااو ر دن کو محنت مزدوری کے بعد رات کو چوکیداری کی بجائے آرام کی نیند نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیا ہے اور منتخب نمائندے امن و امان سمیت اپنے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی جیسے واقعات دوبارہ رونماء ہوئے تو قوم سیاستدانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔