تھر میں 100بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار حکمران ہیں ‘شفیق قادری

جمعہ 29 جنوری 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) تنظیم خدمت خلق پاکستان و شہریان لاہور کے چیئرمین معروف دینی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری نے سندھ کے علاقے تھر میں بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث 100معصوم بچوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور رنج و غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر میں 100بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار صوبائی اور مرکزی حکمران ہیں جب تھر میں بچے ہلاک ہورہے تھے تو سندھ اسمبلی میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کے قہقے جاری تھے اوراس عظیم المیے پر نہ ہی مرکزی حکمران ٹس سے مس ہوئے ۔

یہ حکمرانوں کی غریب پروری اور انسانیت دوستی کا کھلا مذاق ہے کاش کہ ان حکمرانوں کو مسلمانوں کے عظیم ہیرو حکمران سیدنا عمر فاروق ؓ کا یہ قول یاد آجائے کہ جب انہوں نے اپنے دورِخلافت میں یہ تاریخی جملہ کہا تھا کہ’’ دریا ئے فرات کے کنارے اگرایک کتابھی بھوک سے مر گیا تو کل قیامت کو اس پر عمر ؓ کی پکڑ ہوگی‘‘ ۔

(جاری ہے)

آج معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر حکمرانوں کو کوئی خوفِ خدا نہیں۔ جب ایسے حکمران حاکم بن جائیں تو پھر انسانوں کیلئے زمین کی پیٹھ سے زمین کا پیٹ بہتر ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں انسانیت کا درد اور خوف خدا رکھنے والے حکمران عطاء کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10علامہ اقبال روڈ پر خدمت خلق کی ایک رفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :