دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نفسیاتی شکست کی ذمہ دار حکومت ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

چوہدری نثار نے حکومت اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی تصدیق کر دی ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا

جمعہ 29 جنوری 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نفسیاتی شکست کی ذمہ دار حکومت ہے، چوہدری نثار نے حکومت اور پیپلز پارٹی میں مک مکا کی تصدیق کر دی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش دہشتگردوں کے مشن کی تکمیل کے مترادف ہے، مولانا عبد العزیز بارے وزیر داخلہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ داعش کی ریڈیو نشریات کا قباعلی علاقوں تک پہنچ جانا تشویشناک ہے۔ قوم جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک منصب پر دیکھناچاہتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اختیارات نہ دیکر بلدیاتی اداروں کو لولا لنگڑا رکھنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا مک مکا کا اعتراف وزیر اعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ اور گیس کی بندش سے چولہے ٹھندے ہو گئے ہیں۔ سندھ حکومت کو آرمی چیف کے عزم کا مفہو م سمجھنا چاہیئے۔ حکمرانوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی دوسری چیز میں دلچسپی نہیں۔ یمن میں سعودی بمباری سے عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ سعودی اتحاد کی فضائی کاروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔بلا امتیاز اور بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے۔