مولانا شیرانی تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف لب کشائی کرکے اغیار کوخوش کر رہے ہیں ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنما وٴں کا خطبات جمعہ میں خطاب

جمعہ 29 جنوری 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا خالدعابد،مولانا سعید وقار نے خطبات جمعہ میں قانون تحفظ ناموس رسالت کے عنوان اور ایکٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے سخت حتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شیرانی نے تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف لب کشائی کر کے اغیار کو خوش اور بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں،قانون تحفظ ناموس رسالت ،تحفظ ختم نبوت اور قادیانیت یہ سب طے شدہ امور ہیں آخر مولانا شیرانی ان کو چھیڑ کر کن قوتوں کے اشارے پر چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولانا شیرانی ایساکر کے اکابرین کے مشن سے غداری کا ارتکاب کر رہے ہیں،مولانا شیرانی ناموس رسالت قانوں کے خلاف بول کر دینی قوتوں کی بدنامی کاسبب بن رہے ہیں۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہیں مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عشاقان مصطفےٰ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا وٴ مسترد کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :