غیر قانونی افغان مہاجرین کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم کے فاٹا کے بارڈرز کے معائنہ کا فیصلہ

جمعہ 29 جنوری 2016 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) غیر قانونی افغان مہاجرین کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم کے فاٹا کے بارڈرز کے معائنہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر ، ناوگئی چیک پوسٹ ، باجوڑ اور بنوں کے سرحدی حدود کے چیک پوسٹوں پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں کو بھی تعینات کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے سخت احکامات کے باوجود دو دنوں کے درمیان مزید غیر قانونی طورپربارہ سو افغان مہاجرین پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے پشاور میں داخل ہو چکے ہیں ۔

معائنہ کار ٹیم خفیہ طور پرپاک افغان طورخم بارڈر ، باجوڑ ، اور بنوں چیک پوسٹوں کا دورہ کرینگے ۔ تاکہ معلومات حاصل کی جا سکے کہ افغان مہاجرین کی انٹری ہو رہی ہے کہ نہیں ۔ قانونی طور پر اور غیر قانونی طور پر افغان مہاجرین کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے فیصلے کے پیش نظر باڈرز کا معائنہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :