فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں شرپسند ہلاک،تین مشتبہ افراد گرفتار

دستی بم اسلحہ و بارود برآمد

جمعہ 29 جنوری 2016 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ ‘ سبی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا ایک شرپسند ہلاک اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دستی بم اسلحہ و بارود برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی فائرنگ کرکے نتیجہ میں ایک شرپسند ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا ہلاک اور گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے دستی بم دو ایس ایم جی دیگر اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے شرپسند گیس پائپ لائنوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اسی طرح فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سبی کے علاقے مارگٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو جبکہ سبی کے علاقے سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :