کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے، وزیر قانون آزاد کشمیر

جمعہ 29 جنوری 2016 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔پی پی حکومت مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے‘ آزادکشمیر کے اندر صحت و تعلیم کی سہولیات کیلئے موجودہ حکومت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز‘وویمن یونیورسٹی‘ آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سمیت آزادکشمیر کے اندر سڑکوں کے جال بچھائے ‘ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جارہا ہے ‘آئندہ بھی کوئی دقیقہ و فروگزاشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔

پیپلزپارٹی کی حکومت تعمیروترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے۔ درین اثناء وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے سینئر صحافی عامر مظفر قریشی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :