غیر نمونہ بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس لگا نے وا لی گا ڑیوں کے خلاف آپریش کلین اپ شروع

گاڑیوں پر غیر قانونی /سبز نمبر پلیٹس استعمال نہ کریں کالے شیشوں کے استعمال سے بھی گریز کریں چیف ٹریفک آفیسر

جمعہ 29 جنوری 2016 16:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس لگا نے وا لی گا ڑیوں کے خلاف آپریش کلین اپ شروع سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پہلے ہی روز 496غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کو 99ہزار 200روپے کے جرمانے کیے گے اسی طرح غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس لگانے والے 35ڈرائیورز بھی قانون کی زد میں آ گے جنہیں 07ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ٹریفک وارڈنز نے 42غیر قانونی کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں کو بھی دھر لیا جنہیں 21ہزار روپے جرمانہ کیا گیااپلائیڈ فار اور غیر رجسٹرڈ 20گاڑیاں مختلف ٹریفک سیکڑز میں بند کر دی گئیں چیف ٹریفک آفیسر سردارمحمد آصف خاں نے کہاغیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کا گاڑیوں پر استعمال نہ صر ف ٹریفک وائیلیشن ہے بلکہ امن وامان کی صورت حال کے پیش نظربھی کارروائی ناگز یر ہے لہذہ اس مہم کو ضلع بھر میں جاری رکھا جائے گا سی ٹی او نے کہا کہ اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھی جائے کمی کوتاہی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے عوام الناس سے بھی استدعا کی ہے کہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی /سبز نمبر پلیٹس استعمال نہ کریں اورکالے شیشوں کے استعمال سے بھی گریز کریں۔