ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خود کش دھماکہ،سکیورٹی اہلکار وں سمیت 4افراد زخمی

جمعہ 29 جنوری 2016 15:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خود کش دھماکہ ہوا، جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، دھماکے سے دوگاڑیاں بھی تباہ ہو گئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خود کشدھماکہ ہوا، جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ژوب نے بتایا کہ خود کش حملہ آور گاڑی چھاؤنی میں لے کر جانا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت پر خود کش حملہ آور نے خود کو کینٹ کے داخلی گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کے وقت نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :