عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ‘ ایس پی سٹی

جمعہ 29 جنوری 2016 15:33

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء)امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی آفریدی آباد کا اجلاس زیر صدارت جنید خان منعقد ہوا جس میں اہالیان علاقہ و دیگر معززین نے شرکت کی اجلاس میں ایس پی سٹی حاجی امتیاز خان نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں ‘ انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے پولیس اور سیکورٹی اداروں سے تعاون کریں آخر میں ممبر امن کمیٹی جنید خان اور اہالیان آفریدی آباد نے ایس پی سٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔