واسا نے صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن بلنگ سسٹم کاآغاز کردیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:25

فیصل آباد۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) واسا فیصل آباد نے صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن بلنگ سسٹم کاآغاز کردیا ہے جس کے باعث اب صارفین ویب سائٹ سے اپنے بل ڈاؤن لوڈ کرکے بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واسا فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ نے نادہندگان سے ادارہ کے بقایاجات کی وصولی کیلئے ڈور ٹو ڈور ریکوری مہم کاآغاز کردیاہے جو سوفیصد بقایا جات کی وصولی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نادہندگان اور غیر قانونی کنکشن ہولڈرز اپنے ذمہ بقایا جات فوری ادا کردیں اور غیر قانونی کنکشن ریگولر کر وا لیں کیونکہ واسا فیصل آباد کے رہائشیوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولت فرہم کرنے کیلئے کروڑوں روپے بجلی کے بلوں کی صورت میں ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کی سہولیات مفت استعمال کرنے والوں کی اطلاع واسا کے ٹول فری نمبر1134 پردی جائے ۔

متعلقہ عنوان :