اچھی اور مضبوط دوستی کے لئے ادب وثقافت کا باہمی تبادلہ ضروری ہے، فرانسیسی کلچرل قونصلیٹ

جمعہ 29 جنوری 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اچھی اور مضبوط دوستی کے لئے ادب وثقافت کا باہمی تبادلہ ضروری ہے یہ بات فرانسیسی کلچرل قونصلیٹ
Andre Bu Basy نے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمدخان سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے فرانسیسی کلچرل قونصلیٹ حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہوئے ہیں اور ان کا یہ لاہور کا پہلا دورہ ہے جس پر وہ کہتے ہیں کہ یہ میری زندگی کا خوبصورت لمحہ ہے کہ میں لاہور (پاکستان) میں موجود ہوں انھوں نے الحمراء آرٹس کونسل جیسے عالمی پہچان رکھنے والے ادبی وثقافتی ادارے کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کے عہدے پر عطاء محمد خان جسے ادب دوست آفسیر کی تعینا تی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ان کے ساتھ فرانسیسی ایمبسی کے ڈائریکٹرtephane Gaillard Sبھی موجود تھے۔ کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے ملاقات میں کہاکہ پاکستان اور فرانس جہاں تعلیم، تحقیق اور صحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھارہے ہیں وہاں دونوں ملک ادب وثقافت کو بھی بے حد اہمیت دیتے ہیں ادب وثقافت کے باہمی تبادلہ میں ترقی کا راز مضمر ہے جس سے ہم بخوبی آگا ہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :