محمودالرشید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

جمعہ 29 جنوری 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمودالرشید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے اپنی قرار داد میں موقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حساب سے پاکستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی جارہی ۔ حکومت اس مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار رہی ہے۔ قرار داد میں اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت 40روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور عوام کو اس مد میں ریلیف دیاجائے

متعلقہ عنوان :