سازش کے تحت کشمیری طالبعلموں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے:تحریک حریت جموں وکشمیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 15:02

سرینگر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموںوکشمیر نے بھارتی پولیس اورقابض انتظامیہ کی انتقامی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت کشمیری طالبعلموں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموںوکشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ اور پولیس نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور آزادی پسندوں کو چن چن کر ظلم و تشدداور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھائی کے بدلے بھائی کو گرفتار کرکے بھارت کی خوشنودی حاصل کرکے طلباءکے تعلیمی مستقبل کو تاریک کیا جارہا ہے۔ انہوںنے شوپیاں کے علاقے پھلے گنہ پورہ سے تحریک حریت کے کارکن جاوید احمد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسکے بھائی داﺅد احمدکو گرفتار کرلیا ہے جو کہ ایک طالب علم ہے اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے رہا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے اس کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پولیس کی انتقامی کارروائیوں سے کشمیری عوام میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوںنے فوری طورپر داﺅد کی رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ دارلعلوم حیدر آباد میںاپنی تعلیم جاری رکھ سکے ۔

متعلقہ عنوان :