مقبوضہ کشمیر : سی آر پی ایف کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی

جمعہ 29 جنوری 2016 12:57

سرینگر ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک تیز رفتار گاڑی کی دانستہ ٹکر سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کی جیپ نے راہگیر مختار احمد کو کھنہ بل روڈ پر سڑک عبورکرتے ہوئے ٹکر مارد ی جس سے وہ شدید زخمی ہو گا ۔عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ شام چھ بجے کے قریب سی آر پی ایف کی تیز رفتار جیپ نے کھنہ بل روڈ پر مختار کو ٹکر ماری جسے فوری طورپر جنگلات منڈی اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :