مہمند ایجنسی ‘ پولٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘ دہشت گردوں کے چار مکانات مسمار
جمعہ 29 جنوری 2016 12:04
مہمند ایجنسی۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی گنداؤ میں پولیٹیکل انتظامیہ ، سیکیورٹی فورسزنے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے چار مکانات مسمارکر دیئے ۔مطلوب دہشت گردوں کی فہرست چند روز پہلے انتظامیہ نے حلیمزئی قبیلہ کے مشران اور عمائدین کو فراہم کی تھی ۔
(جاری ہے)
مہمند ایجنسی میں کچھ عرصہ سے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی تھیں جس کے بعد گزشتہ روز علاقے کے عمائدین ، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کے مکانات مسمار کر دیئے ۔
پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق مزید 22 دہشت گردوں کے مکانات مسمارکئے جائیں گے ۔ پہلے روز غلنئی میاگان اور ملحقہ دیہات میں چار مختلف مکانات مسمار کئے گئے جس میں ہارون ، شیراز ، ذاکر اور محمد شاہ کے مکانات شامل ہیں ۔ علاقے میں فورسز کے آپریشنوں کے بعد مقامی عمائدین نے علاقے مین قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لئے مختلف جرگے منعقد کئے اور پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر علاقے کی رسم ورواج کے مطابق جرگے کئے اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ قبائلی عوام اپنی سرزمین کو ہر قسم شرپسند عناصر سے پاک رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.