الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور محکمہ بلدیات کے وفد کا صوبائی الیکشن کمشنرکے دفتر کا دورہ

جمعہ 29 جنوری 2016 12:04

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور محکمہ بلدیات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری بلدیات آصف اللہ خان اور صوبائی الیکشن کمشنر، گلگت بلتستان عابد رضا کی سربراہی میں گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر بلدیات محمدنعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات عدیب حسین، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ، ذوالفقار احمد، نثار احمد اور محمد علی، اسداللہ خان ایڈوکیٹ، ذوہیب ایوب ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اخترعلی اور پراجیکٹ منیجر یو اینڈ آر ڈی عبدالعظیم شامل تھے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق وفد کو خیبرپختونخوا میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں صوبائی الیکشن کمشنر ، خیبر پختونخوا جناب طالب حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر خوشحال زادہ اور پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے۔ وفد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں اور انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے وفد کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں گلگت بلتستان میں آئیندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو بہترین انداز میں منعقد کرانے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے تجربہ سے ضرور فائدہ اُٹھائیں گے اور اس سلسلے میں قریبی رابطہ کھیں گے۔وفد نے بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کے دفتر کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اور آئی ٹی کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :