کراچی : اہم طالبان کمانڈر سمیت 6 دہشت گردگرفتار

جمعہ 29 جنوری 2016 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت6دہشت گردوں کو جھڑپ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور مکان کی تلاشی کے دوران اس میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق دہشت گردوں نے رضویہ سوسائٹی میں واقع مکان میں پناہ لے رکھی تھی جن کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے بعد 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہے جب کہ ان کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور ہینڈ گرینیڈ بھی بر آمد ہوئے ہیں اور کارروائی کے دوران مکان سے 2 موٹرسائیکلیں بھی ملیں جن میں دھماکا خیز مواد نصب ہے۔ پولیس نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :