وفاقی تعلیمی اداروں کو 3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ
جمعہ 29 جنوری 2016 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ملک میں تعلیمی اداروں پر بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں کے خدشات کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کو دو سے تین اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپو رٹ کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دیئے جائیں گے. ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں، اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کیا جائے اور ان پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری مراسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے اور ایمرجنسی راستے بنانے کے احکاما ت بھی جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کے لئے چیک پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈرکھنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.