چوتھا لسٹ اے میچ ،پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 جنوری 2016 21:55

چوتھا لسٹ اے میچ ،پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء)5 لسٹ اے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کے خلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2سے برابر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اکیڈمی ،دبئی میں جاری سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان اے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور انگلینڈ لائنز کی پوری ٹیم 44.3اوورز میں 181رنز پر پوویلین لوٹ گئی، انگلینڈ لائنز کی جانب سے ڈیوڈ مالان 56اور جیمز ونس 32رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

پاکستان اے کی جانب سے محمد نواز اور بلا ل آصف نے 2،2جبکہ فہیم اشرف ،آصف ذاکر اور ذوہیب خان نے 1،1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔ پاکستان نے 182رنز کا مطلوبہ ہدف 46.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔آصف ذاکر 68اورذوہیب خان 42رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ محمد نواز کو شاندار باؤلنگ کے صلے میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پانچواں اورفیصلہ کن میچ 30جنوری کو کھیلا جائے گا ۔