صدر مملکت سافا کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

جمعرات 28 جنوری 2016 21:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کل ( جمعہ) کو مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والی سافا کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں اندرون اور بیرون ممالک سے ماہرین شریک ہوں گے جو معاشی پالیسی ، کارپوریٹ گورننس اور تجارت و صنعت کی افزائش، ٹیکس کے بہتر نظام کی تشکیل اور دیگر موضوعات زیر بحث لائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل ہفتہ کو کانفرنس کے اختتامی روز بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :