انور علی کی بال پر آنکھ فریکچر کا شکار کیوی باؤلر میکلینیگن آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر
جمعرات 28 جنوری 2016 21:00
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باوٴلر مچل میک کلینیگن آنکھ کی انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو ئے ہیں۔پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اننگ ختم ہونے سے ایک گیند قبل پاکستانی فاسٹ باوٴلر انور علی کی گیند ان آنکھ پر جا لگی تھی جسک ے باعث فریکچر ہو گیا تھا۔
وہ اس انجری کے سبب ناصرف میچ میں باوٴلنگ سے محروم رہے بلکہ سیریز کے بقیہ میچوں سے بھی باہر ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ انہیں انجری سے نجات پانے میں کم از کم دو ہفتے لگیں گے۔(جاری ہے)
ہم جتنا سوچا تھا، فریکچر اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میک کلینیگن نے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل صحتیاب ہو جائیں گے۔
میک کلینیگن کی آج کاسمیٹک سرجری ہو گی حالانکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا تھا کہ سرجری آج جمعے کو ہو گی۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز تین سے آٹھ فروری تک کھیلی جائے گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز آٹھ فروری سے ہو گا لیکن نیوزی لینڈ ی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 فروری سے شروع ہونے والے دوسرے راوٴنڈ سے کرے گی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.