قبرستان کیلئے اراضی مختص

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء)وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے حکومتِ پنجاب سے زیارت توکل شاہ سے ملحقہ ایک کنال17مرلہ زمین اہلِ تشیع کے قبرستان کے لیے وقف کرا دی ہے۔ یہاں ٹیوب ویل لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

․ شیعہ برادری نے وزیرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شیخ آفتاب احمد نے تحصیل اٹک، حسن ابدال اور پنڈی گھیب میں 11مختلف سکیموں کے لیے قبرستان کے حوالے سے 1کروڑ 70لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے ان کے تعمیراتی کام کو مکمل کروایا۔