سکیورٹی انتظامات نامکمل ،اٹک کے127سرکاری نجی سکول سیل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء)ضلع اٹک کے تین کالج ،127سرکاری اور 77پرائیویٹ سکول سیکورٹی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

کالجز میں بحریہ فاؤنڈیشن سکول، لاء کالج سی ایم ایچ اٹک، گورنمنٹ پولی ٹیکنیک سکول اٹک، الائیڈ سکول پنڈی گھیب، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اٹک، البرکت فاؤنڈیشن دارلسلام کالونی اٹک، البرکت فاؤنڈیشن پیپلز کالونی، البرکت فاؤنڈیشن ماڑی اور البرکت فاؤنڈیشن بجلی گھر محلہ اٹک شامل ہیں․ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات نے ضلع اٹک کی تمام چوکیوں اور تھانوں کے ایس ایچ او ز کو سختی سے ہدایات جاری کیں تھیں کہ جس سکولوں کی دیواریں اونچی نہ کی گئیں،سکول بڑا ہو نے کی وجہ سے سیکورٹی کم پائی جائے خار دار تار سکول کی باونڈری وال پر نہ لگائے جائے انہیں سیکورٹی رسک قرار دیکر سیل کر دیا جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 127سرکاری سکول اور 77پرائیویٹ کو سیل کر دیا گیا ہے اور انہیں اس وقت تک نہیں کھوالا جائے گا جب تک وہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سکولوں کی سیکورٹی مکمل نہیں کر لیتے جبکہ والدین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ سکولوں کی سیکورٹی کی مد میں والدین پر آضافی بوجھ دالنے پر بھی حکومت پنجاب سختی سے نظر رکھے۔