ایشیا کپ شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 27 فروری کو ہو گا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:12

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت 27 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔ایشیا کپ کا آغاز 24 فروری کو میزبان ٹیم بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین میچ سے ہو گا۔ایشیا کپ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور فائنل سمیت تمام میچ میرپور کے شیر بنگلہ گراؤنڈ میں کھلے جائیں گے۔

ایشیا کپ کا فائنل چھ مارچ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت تین ہفتوں میں دو بار آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک تو 27 فروری کو ایشیا کپ کے میچ اور پھر 19 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں۔اگر پاکستان اور بھارت دونوں ہی فائنل میں پہنچ گئے تو اس صورت میں تین ہفتوں میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے ہوں گی۔اب تک ایشا کپ کی کامیاب ترین ٹیم سری لنکا ہے جو 48 میچوں میں سے 34 میچ جیتی اور پانچ بار ٹرافی جیت چکی ہے۔ ایشیا کپ میں افغانستان، عمان،ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات 19 فروری سے کوالیفائنگ میچ کھیلیں گی۔ چاروں ٹیمیں تین تین میچ کھیلے گی اور پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم ایشا کپ میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :