آسٹریلین اوپن،ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہنگس کو ہرا کر مکسڈڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 17:54

آسٹریلین اوپن،ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہنگس کو ہرا کر مکسڈڈبلز سیمی فائنل ..

میلبورن ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) ثانیہ مرزا نے اپنی ڈبلز جوڑی دار مارٹینا ہنگس کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مرزا اور ڈوڈگ نے کوارٹر فائنل میں ہنگس اور ان کے لینڈرپائس کو ہرایا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ کے ہمراہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور ان کے بھارتی جوڑی دار لینڈرپائس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-1) اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور ڈوڈگ کا مقابلہ ایلینا ویسنینا اور برونو سوریز سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :