پاکستان رواں برس مارچ میں2 ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا
خواہش مند کھلاڑی اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں، فیڈریشن
جمعرات 28 جنوری 2016 17:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دیدی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر 14 اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کی پاکستان میں کرانے کی اجازت دی ہے۔ اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سپانسر کرے گا۔
جبکہ دوسرا ایونٹ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس سپانسر کرے گا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز ‘ ڈبلز ‘لیڈی سنگل اور لیڈی ڈبل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے تمام اہل خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں۔
فیڈریشن نے انٹری کے لئے پہلی لیگ میں 9 فروری ‘ دوسری لیگ کے لئے 16 فروری مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف تمام مین ڈرا کے کھلاڑیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی اور 8 اچھے کھلاڑیوں کو تین وقت کا کھانا بھی دے گی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔دونوں ایونٹس میں 32 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ان ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائے گا - ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.