ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا

گیمز میں 456 رکنی پاکستانی دستہ شرکت کرے گا،حکومت نے باضابطہ طور پر اجازت دی ہے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، اسپورٹس بورڈ حکام

جمعرات 28 جنوری 2016 17:20

ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کے مطابق ساوٴتھ ایشین گیمز میں 456 رکنی پاکستانی دستہ شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے حکومت نے باضابطہ طور پر اجازت دی ہے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 456 رکنی پاکستانی دستہ کی روانگی کا سلسلہ 2 فروری سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے دستہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے روانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ساوٴتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں ہوں گے۔حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے لئے مختلف فیڈریشنوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں جس میں کوچز انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔امید ہے کہ ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستان زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کا ملک کو واپس لوٹیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :