چشتیاں، ناجائز تعلقات نہ قائم کرنے پر دیور کا ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی پر تشدد ،زخمی کردیا

جمعرات 28 جنوری 2016 17:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) دیور نے ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا چک نمبر106فتح کی نصرت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکا دیور شراف علی اس پر بر ی نظر رکھتاتھا گذشتہ روز اپنے ساتھیوں اشفاق اور ایک کس نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتش اسلحہ آیا اور کلہاڑی کے وار کرکے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا صدرپولیس نے نصرت بی بی کی رپورٹ پر شرافت علی ،محمد اشفاق اور ایک کس نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :