فیصل آباد،مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں،لاکھوں نقدی،موبائل،موٹر سائیکل چوری

جمعرات 28 جنوری 2016 15:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) شہر کے مختلف مقامات پر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو دو فیکٹریوں کے علاوہ مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مسلح ڈکیتی کی واردات تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ باوا چک جہاں تین مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے دو فیکٹریوں میں گھس کر لاکھوں روپے کی نقدی جو کہ فیکٹری مالکان نے ملازمین کو تنخواہیں دینی تھیں لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سرگودھا روڈ پر نامعلوم ڈاکو ایک شخص طارق سے ایک لاکھ 70 ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی کے علاقہ میں بھی مسلح ڈکییتوں کی واردات کی اطلاع ملی ہے ۔

آن لائن کے مطابق پولیس ان وارادتوں میں ملوث کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :