کوئٹہ، سیٹیلائٹ ٹاؤن میں نا معلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،2اہلکار شہید ، 2شدید زخمی

جمعرات 28 جنوری 2016 15:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں نا معلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،2اہلکار شہید جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں میز مینگل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے معمول کی گشت پر موجود پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔