پشاور ،چمکنی میں پولیس کی کارروائی، 2کارچوروں سمیت راہزن گرفتار

جمعرات 28 جنوری 2016 15:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2کارچوروں سمیت ایک راہزن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد پولیس اورحساس اداروں کے جاری سرچ آپریشن میں اب تک سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ جمعرا ت کو پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2کارلفٹرسمیت ایک راہزن کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار راہزن قتل کے واقعات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارچوروں سے 5 چوری کی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :