دفتر خارجہ کیلئے نفیس زکریا کو نیا ترجمان تعینات کر دیا گیا، آئندہ ہفتے چارج سنبھال لیں گے

جمعرات 28 جنوری 2016 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ کیلئے نفیس زکریا کو نیا ترجمان تعینات کر دیا گیا،نفیس زکریا آئندہ ہفتے چارج سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو نفیس زکریا جو کہ ڈی جی ساؤتھ ایشیاء، برطانیہ میں ڈپٹی ہائی کمشنر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اب انہیں ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ،نفیس زکریا آئندہ ہفتے ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔نفیس زکریا موجودہ ترجمان قاضی خلیل اللہ کی جگہ پر تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :