ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 15گرفتار

جمعرات 28 جنوری 2016 14:02

پشاور۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمدکمال نے چمکنی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15گراں فروش گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال نے بڈھ بیر اور چمکنی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15گران فروشوں کو گرفتار کرلیا‘ان گرفتار ملزمان میں قصاب ‘فروٹ وسبزی فروش اور نانبائی شامل تھے‘ اس دوران بازاروں میں عارضی تجاوزات کو بھی ختم کیاگیا ان 15گران فروشوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال نے بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کریں‘ اور سرکاری نرخ سے زیادہ وصول نہ کریں‘ بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔