جامعہ کراچی میں سیکیورٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے بعدرینجرزنے بم ڈسپوزل اسکواڈکے ساتھ پوری یونیورسٹی چھان ماری۔ واک تھرو گیٹس بھی لگادیے گئے۔ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح سیکیورٹی خدشات کے باعث جامعہ کراچی میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کی تلاشی لی۔

کلاس رومز اور یونیورسٹی کے رہائشی ایریا سمیت ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی۔ یونیورسٹی کی تمام کینٹینزاورنرسریزکو بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے بغیرپاس والی تمام گاڑیوں کو یونیورسٹی سے باہرنکال دیا۔ سیکیورٹی خدشات پریونیورسٹی میں چارواک تھرو گیٹس بھی نصب کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب جامعہ کے بوائز ہاسٹل میں رہائش پزیر طلبا مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ ہاسٹل میں نیپال،سوڈان اور یمن سمیت کئی ممالک کے 50 سے زائد طلبا مقیم ہیں۔ہاسٹل انتظامیہ کے مطابق کئی مرتبہ حکام کو سیکورٹی کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔گزشتہ دو سال سے کوئی سیکورٹی گارڈ بھی تعینات نہیں تاہم جامعہ کراچی کی دیواریں آٹھ فٹ تک اونچی کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :