ملالہ اور ضیاء الدین یوسف زئی نے عبد الستار ایدھی کیلئے نوبل انعام کی مہم شروع کر دی
جمعرات 28 جنوری 2016 13:49
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کے مشیر ضیاء الدین یوسف زئی نے پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کیلئے نوبیل انعام کی مہم شروع کر دی ۔
(جاری ہے)
ملالہ یوسف زئی کے مطابق عظیم ترین انسان عبدالستار ایدھی میرے لیے ایک رہنما ہیں اور کروڑوں لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں ‘وہ ہزاروں مفت ایمبولینسوں کا بیڑہ چلاتے ہیں اور انہوں نے ہزاروں ڈاکٹروں کے لیے تربیت کا انتظام کیا ‘ دنیا میں ایدھی ایمبولینس سروس ایمبولینسوں کا سب سے بڑا بیڑہ بن چکی ہیں۔
ضیا الدین یوسف زئی نے کہاکہ بہت سے لوگوں کے لیے 88 سالہ عبدالستار ایدھی ولی کا درجہ رکھتے ہیں ،انہوں نے زندگی میں کبھی چھٹی نہیں لی ‘ وہ صرف دو جوڑی کپڑوں کے مالک ہیں اور کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں،عبدالستار ایدھی یتیموں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور غریبوں کے لیے میڈیکل سینٹرز چلاتے ہیں وہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔دونوں نے عبدالستار ایدھی کو امن کا نوبیل انعام دینے کیلئے چینج ڈاٹ کام پر پٹیشن پر دست خط کرنیکی مہم چلائی ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.