پاکستان سٹیل مل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں جاری کیے جانے کا امکان

جمعرات 28 جنوری 2016 13:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) چار ماہ سے تنخواہوں کے منتظر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے آنسو پونچھنے کی خاطر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا جلد اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لئے 2 سے 3 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی جائے گی جس میں سے اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 90 کروڑ روپے بھی جاری کر دیئے جائیں گے ۔

پاکستان اسٹیل ملز کا پیداواری عمل جولائی 2015 سے مکمل طور پر بند ہے جبکہ ہر ماہ اسٹیل ملزکو 2 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے اور ادارے کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے تحت حکومت رواں برس ادارے کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :