پٹھانکوٹ حملہ کیس ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس میں بھارت سے مزید شواہد طلب کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 13:46

پٹھانکوٹ حملہ کیس ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس میں بھارت سے مزید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : پٹھانکوٹ حملہ کیس پر پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے اجلاس میں پٹھانکوٹ حملے سے متعلق بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد کا ناکافی قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت سے پٹھانکوٹ حملے سے متعلق مزید معلومات مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ، جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے صرف پانچ فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیاگیا جو کہ ناکافی ہے لہٰذا جے آئی ٹی کا آئندہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں بھارت سے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا۔ جے آئی ٹی کے آج ہوئے اجلاس کی صدارت پنجاب سی ٹی ڈی کے سر براہ رائے طاہرنے کی۔