فتح جنگ ،مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ن لیگ کو15 سے زائد نشستیں ملیں گی،حاجی ملک ریاست سدریال

جمعرات 28 جنوری 2016 13:34

فتح جنگ ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن تحصیل فتح جنگ کے صدر امیدوار برائے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اٹک حاجی ملک ریاست سدریال نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں ن لیگ کو15 سے زائد نشستیں ملیں گی جبکہ 5 آزاداراکین میں سے بھی زیادہ ارکان ن لیگ کو ووٹ دینگے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین شیخ آفتاب احمد ،چوہدری شیر علی خان ،ملک اعتبار خان،محمد شاویز خان،خانزادہ جہانگیر خان سمیت ن لیگ کی ضلعی و تحصیلوں کی تنظیموں کی حمایت اور تعاون حاصل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر قائدین نے اعتماد کرتے ہوئے مجھے پارٹی امیدوار نامزد کیا تو کامیاب ہو کر نہ صرف ضلع اٹک کے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دوں گا ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی مخلصانہ قیادت میں وطن عزیز کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور عوامی فلاحی پر امن ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :