آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 جنوری 2016 13:10

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

سلہٹ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ انداز سے آغاز کردیا ۔ سلہٹ انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، افغان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 41.2اوورز میں 126رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

افغانستان کی جانب سے طارق ستانکزئی 53،کریم جنت اور اکرام فیاضی 19رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4،حسن محسن نے3جبکہ حسن خان ، احمد شفیق اور سیف بدر نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 31.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، پاکستان انڈر 19کی جانب سے ذیشان ملک 29،حسن محسن 28ناٹ آؤٹ اور محمد عمر 25رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ افغانستان کی جانب سے ضیاء الرحمان نے 2اور راشد خان نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔