ویمن کرکٹ،آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:49

ویمن کرکٹ،آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے ..

میلبورن ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں حساب برابر کرنے تو مہمان بھارتی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-0 سے جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی 31 کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔