جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ کے درمیان ٹور ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:49

جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ کے درمیان ٹور ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے ..

کیمبرلی ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹور ون ڈے میچ ہفتہ کو کیمبرلی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے ایک ماہ سے جنوبی افریقہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اس عرصے کے دوران اس نے میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جس میں مہمان ٹیم 2-1 سے فتح یاب رہی۔

(جاری ہے)

میزبان پروٹیز نے متواتر ناکامیوں کے بعد آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اب اس کیلئے میزبان ٹیم کو ایک روزہ سیریز میں ہرانا بڑا چیلنجنگ ہو گا۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 جنوری کو جنوبی افریقہ اے کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا میچ 6، تیسرا میچ 9، چوتھا میچ 12 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 14 کو کھیلا جائے گا۔ دونوں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 اور دوسرا اور آخری میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔